Al-furqan Store
Tafseer Bayan ul Quran By Dr Israr Ahmad Sb
Tafseer Bayan ul Quran By Dr Israr Ahmad Sb
Couldn't load pickup availability
بیان القرآن – ڈاکٹر اسرار صاحبؒ
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کو زمانہ طالب علمی میں ہی قرآن حکیم کے ساتھ ذہنی، قلبی اور روحانی تعلق ہوگیا تھا ۔ چنانچہ میڈیکل تعلیم کے آخری سالوں میں ہی انکے دروس قرآن کو قبولیت عام کا مقام مل گیا ۔
اگرچہ ڈاکٹر اسرار صاحب نےکبھی بھی مفسر قرآن ہونے کا دعویٰ نہیں کیا لیکن پھر بھی اکثر لوگ آپ سے بعد میں یہ مطالبہ کرتے تھے کہ آپ قرآن حکیم کی تفسیر ضرور لکھیں ۔ ۔ کیونکہ ڈاکٹر صاحب کے دل پر قرآن کی عظمت کا ایسا نقش بیٹھ چکا تھا کہ مسلمانوں کو قرآن مجید کی طرف متوجہ کرنا، قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف متوجہ کرنا اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دینا اور قرآن کے منتخب مقامات کے دروس کے ذریعے مسلمانوں کو انکی دینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرنا انکی زندگی کا مشن تھا ۔
آپکی زندگی کا مشن اور قرآنی خدمات اب بیان القرآن کی صورت میں کتابی شکل میں آپکے سامنے ہیں ۔ یہ آپکی قرآنی خدمات کا بڑا مظہر ہے ۔ اس کے ذریعے اب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کی آواز یعنی آپکے بیانات اور خطابات دنیا بھر میں پہنچ رہے ہیں ۔
اس تفسیر قرآن کا کسی معروف مذہبی فرقے یا مسلک سے یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے

