Al Furqan Store
Mutala e Istishraq Ky Manahij
Mutala e Istishraq Ky Manahij
Regular price
Rs.1,250
Regular price
Sale price
Rs.1,250
Unit price
per
Couldn't load pickup availability
Writer : Iqra Kiran , Dr Hafiz Mahmood Akhtar - Pages : 496
مرتبین و محققین ِکتاب تحریر فرماتے ہیں:۔
’’مستشرقین کے اعتراضات کا جواب دینے کے لیے اہلِ علم میں چار رویّے موجود ہیں:۔
(1) علمی و فکری اسلوب، (2) مناظرانہ اسلوب، (3) معذرت خواہانہ اسلوب، (4) استشراقی اعتراضات سے صرفِ نظر کرنے کا رویہ۔
کتاب کے موضوع کی اہمیت یہ ہے کہ مستشرقین اسلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، قرآن مجید اور اسلام کے بہت سے پہلوئوں پر اپنے مخصوص مقاصد کی تکمیل کے لیے اعتراضات کرتے ہیں، اشکالات پیدا کرتے ہیں، اور مسلمانوں کے ہاں طے شدہ مسلمہ امور میں شکوک و شبہات پیدا کرکے اور حقائق کو مسخ کرکے اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں تاکہ اسلام کی ایسی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی جائے کہ مسلمان بھی اپنے مذہب سے بدگمان ہوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے ذہنوں میں اس مسخ شدہ تصویر کو دیکھ کر اسلام کے بارے میں کوئی نرم گوشہ پیدا نہ ہونے پائے۔ مستشرقین کا ایک مخصوص اور پُرپیچ اندازِ تحقیق ہے۔ وہ اپنی بات بڑے مؤثر انداز سے پڑھنے والوں کے ذہنوں میں منتقل کرتے ہیں۔ ان کے منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے ان کے اسلوب اور ذہنیت کو سمجھے بغیر اگر لکھا جائے تو یہ بالکل بے اثر ہوگا۔
