Skip to product information
1 of 1

Al Furqan Store

Islami Riasat (اسلامی ریاست)

Islami Riasat (اسلامی ریاست)

Regular price Rs.790
Regular price Sale price Rs.790
Sale Sold out

Description

Writer : Maulana Ameen Ahsan Islahi -  Pages : 332

اسلام خدا کی طرف سے آخری دین اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے اور آج کی سسکتی ہوئی انسانیت کو امن اور سکون کی دولت عطا کرتے ہوئے دنیاوی کامیابی کے ساتھ اخروی نجات کا باعث بن سکتا ہے ۔ اسلام وہ دین یا نظام حیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام خدا کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کی جائے۔ اُس وحی خداوندی کی روشنی میں فطرت کی قوتوں کو مسخر کرتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے۔اُس ضابطہ حیات پر کامل ایمان لاتے ہوئے قوانینِ خداوندی کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرنے کا نام اسلام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لئے جو نظام اور قانون دیا ہے اس کا نام اسلام ہے۔ اس نظام زندگی کی رہنمائی انبیا اکرام کی صورت میں جاری رہی اور حضور پاک ﷺ پر یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔اور جو ریاست حکومت الہیہ کی شرائط پوری کرتی ہے وہی اصل میں اسلامی ریاست کہلاتی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’اسلامی ریاست‘‘مولانا امین احسن اصلاحی مدرسہ فراہی کے ایک جلیل القدر عالم دین ، مفسر قرآن اور ممتاز ریسرچ سکالر تھے آپ امام حمید الدین فراہی کے آخری عمر کے تلمیذ خاص اور انکے افکار ونظریات کے ارتقاء کی پہلی کرن ثابت ہوئے۔ آپ نے یہ کتاب دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے ۔جبکہ حصہ اوّل ریاست کے متعلق چند بنیادی مباحث پر مبنی ہے، حصہ دوم میں شہریت کے حقوق وفرائض کو واضح کیا گیا ہے،حصہ سوم میں غیر مسلموں کے حقوق کو اجاگر کیا ہے، حصہ چہارم میں اطاعت کی شروط اور حدود کو بیان کیا گیا ہے، اور حصہ پنجم میں کارکنوں کی ذمہ داریاں اور ان کے اوصاف کو عیاں کیا گیا ہے۔یہ کتاب اسلامی ریاست کے اصول و ضوابط کو سمجھنے کے حوالے سے بہت کار آمد ثابت ہو سکتی ہے ۔اور جو اہل علم اس موضوع پر علمی و تحقیقی کام کرنا چاہیں گے ان کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنے گی
View full details