Al-furqan Store
Islam Main Awal Awal
Islam Main Awal Awal
Couldn't load pickup availability
مصنف زاھد حسین انجم
پاکستان میں شائع ہونے والا اپنی نوعیت کا منفرد مجموعہ
سلام میس اول اولزاہد حسین انجم کی یہ ضخیم کتاب ’’اسلام میں اول اول‘‘ کا عنوان ہی اس میں درج تمام واقعات ، حالات ، معاملات کا قصہ خود بیان کرتا ہے۔ موصوف نے نہایت عرق ریزی سے تاریخ اسلام کے مختلف ادوار میں سب سے پہلے ہونے والے واقعات کو پیش آنے والے حالات کو یا باہمی معاملات کو اس کتاب میں موضوع بحث بنایا ہے مثلاً پہلے صحابی، پہلی مسجد ، پہلی عمارت ، پہلے موذن، پہلے گورنر ، پہلے شہید، پہلی جنگ، پہلی عدالت، الغرض سرکار دو عالم امہات المومنین، صحابہ کرام، اہلبیت ، صحابیات سے متعلق پہلے اہم واقعہ کو کتاب میں مفصل بیان کیا ہے۔ 960 صفحات پر مشتمل ہے جسے مصنف نے انسائیکلو پیڈیا کا نام بھی دیا ہے۔ کتاب کی قیمت1500 روپے ہے ۔ معلومات کے لحاظ سے یہ ایک دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے اس کتاب کو 19 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے 1—-اولیات حضورﷺ 2—اولیات امہات المؤمنین 3— اولیات عشرہ مبشرہ 4—خلفاۓ راشدین 5—صحابہ کرام و صحابیات 6—-القاب یافتہ صحابہ کرام 7—صحابیات رضی اللہ عنھن 8—معاشرتی و عمدنی حقوق 9—دین اسلام اور قرآن حکیم 10—اچھے اعمال،برےاعمال 11—صحت و طب 12—اسلامی تقویم 13—انسانی حقوق 14—آذان کے آداب فوائد و دیگر معلومات 15—بنیادی ارکان اسلام 16— اولین مساجد و قبرستان 17—اسلام دشمنوں کے خلاف مسلمانوں کی خصوصی کامیابیاں 18—سفارت کاری و امورِخارجہ 19— متفرقات

