Skip to product information
1 of 1

Al-furqan Store

Fikar e Ghamdi

Fikar e Ghamdi

Regular price Rs.900
Regular price Rs.1,600 Sale price Rs.900
Sale Sold out

مصنف — ڈاکٹر حافظ محمد زبیر کتاب کا تعارف — زیرِ نظر کتاب المورد اسلامک ٹرسٹ کے سرپرست ماہنامہ اشراق کے مدیر اور اج ٹی وی کے نامور اسکالر جناب جاوید احمد غامدی کے بعض اہم اصول دین کے علمی ،تحقیقی اور تجزیاتی مطالعے پر مشتمل ہے – جناب غامدی صاحب کے فکری تفردات اور تجدد پسندانہ نظریات آج کل علمی حلقوں میں بحث و نزاع کا موضوع بنے ہوۓ ہیں – اسلام کے روشن خیال ، اعتدال پسند اور جدید ایڈیشن کو چونکہ یہ نظریات بہت کرتے ہیں اس لیئے جناب غامدی صاحب کو ایسے حلقوں میں کافی پذیدائی حاصل ہوئی ہے – ان حالات کا نوٹس لیتے ہوۓ دینی حلقوں میں تقریباََ ہر طرف سے ان کے افکار کے خلاف تنقیدی مضامین لکھے گئے ہیں – لیکن مولانا موصوف کے یہ مضامین اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ ان میں ان اصولوں سے بحث کی گئی ہے جن پر غامدی صاحب کے متجددانہ نظریات کی اساس ہے – گویا جن شاخوں پر اسلام کے اس جدید ایڈیشن کا آشیانہ تعمیر کیا گیا ہے – مولانا موصوف نے اس کی جڑوں پر تیشہ رکھ دیا ہے

یہ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے باب اول — دین کے منتقل اور حجت ہونے کا بنیادی ذریعہ اجماع یا خبرِ واحد بابِ دوم — جاوید احمد صاحب کا تصورِ قرآن بابِ سوم — جاوید احمد صاحب کے اُصولِ تفسیر بابِ چہارم — جاوید احمد صاحب کا تصورِ سنت بابِ پنجم —- جاوید احمد غامدی صاحب کا تصورِ فطرت بابِ ششم — غامدی صاحب کا تصور خیر و شر اور حلال و حرام بابِ ہفتم — غامدی صاحب کا تصورِ کتاب بابِ ہشتم — مکاتیب

View full details