Al Furqan Store
Farhang e Asifa 2 Vol Set
Farhang e Asifa 2 Vol Set
Regular price
Rs.6,550
Regular price
Rs.1,100
Sale price
Rs.6,550
Unit price
per
Couldn't load pickup availability
“فرہنگِ آصفیہ” اردو کی معروف ترین اور پہلی باقاعدہ مکمل لغت ہےیہ کتاب صرف لغت ہی نہیںہے بلکہ سید احمد دہلوی نے بعض اندارجات کےتحت بڑی تفصیل کے ساتھ انسائیکلوپیڈیا کےاندازمیں معلومات فراہم کی ہیں۔
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!
فرہنگِ آصفیہ اردو کی پہلی مکمل اور باقاعدہ لغت ہے۔ یہ 1878ء میں ارمغانِ دہلی کے نام سے ایک کی شکل میں قسط وار چھپتا شروع ہوئی تھی۔ بعد میں اس کے مولف مولوی سید احمد دہلوی کو ریاستِ دکن کی سرپرستی حاصل ہو گئی تو انھوں نے نظام حیدرآبادمحبوب علی خان کے لقب آصف کی نسبت سے اس کا نیا نام فرہنگِ آصفیہ قرار دیا۔ یہ بات بلا خوفِ تردید کہی جا سکتی ہے کہ اردو کی کسی اور لغت کو ایسی شہرت اور قبولِ عام نصیب نہیں ہوا جیسا اس کے حصے میں آیا ہے
خصوصیات کا مختصر جائزہ
-
اردو کی پہلی باقاعدہ، مکمل اور جامع لغت ہے۔
-
بعض اندراجات کا بیان قاموسی (encyclopedic) انداز میں نہایت تفصیل سے کیا گیا ہے۔
-
تہذیبی اعتبار سے اردو زبان اور ثقافت کی قیمتی ترین دستاویزات میں شمار ہوتی ہے۔
-
22 ہزار کے قریب اشعار مختلف الفاظ و تراکیب کے لیے بطور سند کے درج کیے گئے ہیں۔
-
فحش الفاظ کی کثرت کے سبب تنقید کا ہدف رہی ہے۔بہت سے الفاظ، تراکیب، امثال اور محاورات وغیرہ ایسے ہیں جو اور لغتوں میں نہیں ملتے۔
-
زبان و بیان کے اعتبار سے سند کا درجہ رکھتی ہے۔ یعنی جو کچھ اس میں بیان کر دیا گیا ہے اسے رد نہیں کیا جا سکتا
-
مولوی سید احمد دہلوی
-
1844ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبا و اجداد عرب سے ہندوستان وارد ہوئے تھے۔ سات برس تک ایک انگریز مستشرق اور لغت نویس ڈاکٹر فیلن کے ساتھ کام کیا۔ یہاں سے انھیں خیال پیدا ہوا کہ اردو میں بھی لغت نویسی کے جدید اصولوں کے مطابق ایک لغت مرتب کرنی چاہیے۔ چنانچہ فرہنگِ آصفیہ کی پہلی دو جلدیں 1888ء میں شائع کیں۔ تیسری 1898ء اور آخری یعنی چوتھی جلد 1902ء طبع ہوئی۔مشہور اہلِ علم میں سے تھے۔ زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کے موضوعات پر خاص دسترس تھی۔ متعدد تصانیف میں سے چند حسبِ ذیل ہیں:
-
رسومِ دہلی ، علم اللسان ، ہادی النسا ، لغات النساء
-


