Al Furqan Store
Dalail ul Khairat / دلائل الخیرات
Dalail ul Khairat / دلائل الخیرات
Couldn't load pickup availability
Description
Description
بروایت : سیدعلی حریریؒ - مترجم:الشیخ محمدفتح الدینؒ - تسہیل و ترجمہ: مفتی طاہرمسعود مدظلہ العالٰی - کل صفحات 200
شیخ محمد بن سلیمان جز ولی چھالئے ایک مرتبہ سفر میں تھے، ظہر کی نماز کا وقت ختم ہو رہا تھا اور پانی نہیں تھا۔ تلاش و جستجو کے بعد ایک کنواں نظر آیا، مگر رسی اور ڈول نہیں تھا۔ شیخ پریشان تھے اور ادھر اُدھر چکر لگا رہے تھے کہ ایک لڑکی نے پریشانی کی وجہ دریافت کی ۔ شیخ کے بتلانے پر اُس لڑکی نے کنویں میں تھوک دیا۔ اُس کے تھوکتے ہی پانی کنارے تک اُبل آیا۔ شیخ نے حیران ہو کر وجہ دریافت فرمائی تو لڑکی نے کہا، یہ برکت فلاں درود کی ہے، جس کا میں ہمیشہ ورد کرتی رہتی ہوں ۔ شیخ نے اُس سے وہ درود پاک سیکھا اور اس کی اجازت حاصل کی ۔ دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ درود شریف پر مشتمل کتاب تحریر کرنی چاہیے۔ چنانچہ دلائل الخیرات نامی یہ مجموعہ تیار فرمایا ، جس میں بطورِ خاص وہ در و د اور دوسرے درود پاک جمع فرمائے ۔
