Skip to product information
1 of 1

Al Furqan

Bar e Sagheer Main Tajdeed e Den Ki Tareekh

Bar e Sagheer Main Tajdeed e Den Ki Tareekh

Regular price Rs.1,800
Regular price Sale price Rs.1,800
Sale Sold out

تجدیدی اور انقلابی تاریخ کا جامع تذکرہ

زیرنظر تصنیف میں چودہویں صدی ہجری کے معروضی تقاضوں کے پس منظر میں شیخ الہند مولانا محمود الحسنؒ اور ان کی جماعت کی تاریخی جدوجھد کا نہایت مربوط و عمیق تجزیہ کیا گیا ہے،جوصاحب تصنیف حضرت مولانا عبیداللہ سندھی کے شایان شان ہے کہ وہ نہ صرف صاحب قلم ہیں بلکہ مردمیدان بھی ہیں۔انھوں کے اپنے دور کی تاریخ کو محض رقم ہوتے ہوئے نہیں دیکھا بلکہ وہ تاریخ بنانے والوں کی صف اول میں تھے

برصغیر کے مجددین علمائے ربانیین اور امام شاہ ولی اللہؒ کے علوم و افکار کے جامع تذکرے اور تاریخ پر مشتمل امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی عظیم الشان کتاب ؛التمھید لتعریف ائمۃ التجدید" علماء و مشاہیر سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہے اب اس کا اردو ترجمہ وقت ی اہم ضرورت تھا اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کا عزم حضرت اقدس مولانا عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ نے کیا

حضرت نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے نہ صرف اس اہم کتاب کو اردو کے قالب میں ڈھالا ، بلکہ اس پر تحقیقی حواشی اور حوالہ جات کا مفید اضافہ بھی کیا ، انہوں نے مفید عنوانات قائم کر کے کتاب کے مضامین کو قاری کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے ۔ اس طرح اردو دان طبقے کے سامنے حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے علوم و افکار کا ایک ایسا خزانہ سامنے آیا ہے ، جس سے اب تک اردو لکھنے اور پڑھنے والے محروم تھے

(یہ کتاب جدید کمپوزنگ کے ساتھ امپورٹڈ پیپر پر پرنٹ کی گئی ہے)

Book Size 6.6*10 Inch

View full details