Skip to product information
1 of 1

Al Furqan Store

Rashhat Aein ul Hayat / رشحات عین الحیات

Rashhat Aein ul Hayat / رشحات عین الحیات

Regular price Rs.1,250
Regular price Sale price Rs.1,250
Sale Sold out

Description

 رشحات عین الحیات - کل صفحات 624 - ترجمہ،تخریج آیات و احادیث :ڈاکٹر نذیر رانجھا

رشحات ، حضرت مولانا فخر الدین علی رحمۃ اللہ علیہ کی انتہائی اہم تالیف ہے، جو ۹۰۹ھ/۰۴۔

۱۵۰۳ء میں مکمل ہوئی ۔ یہ صوفیہ کے احوال ومناقب میں لکھی گئی چوتھی کتاب ہے جو کشف المحجوب شیخ ابو الحسن علی بن عثمان ہجویری ، تذکرۃ الاولیاء شیخ فریدالدین عطار اور نفحات الانس مولانا عبدالرحمن جامی کے بعد فارسی زبان میں لکھی گئی۔ نیز بزرگان مشائخ نقشبندیہ کے احوال و مناقب میں تحریر ہونے والی یہ پہلی مستقل کتاب ہے، جو حضرت خواجہ یوسف ہمدانی قدس سرہ سے لے کر حضرت خواجہ عبید اللہ احرار قدس سره تک ۱۳۵ ر حضرات مشائخ نقشبندیہ کے احوال و مناقب، خوارق و کرامات ، ملفوظات اور امثال و حکایات پر مشتمل ہے، جس میں حضرت خواجہ عبید اللہ احرار قدس سرہ ، آپ کے صاحبزادگانِ گرامی ، عزیز واقارب، دوستوں، ساتھیوں اور خادموں کے علاوہ کچھ مشائخ ترک کے حالات بھی درج ہیں، جو ترکستان و خوارزم کے علاقوں میں رہتے تھے اور خواجہ احمد یسوی قدس سرہ کے مشرب و طریقہ کے پیروکار تھے۔ یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ کے مشائخ عظام چھٹی صدی ہجری کے آخر سے لے کر نویں مدی ہجری کے آخر تک ماوراء النہر میں صاحب مسند و خانقاہ، راہ و رسم اور دستگیری وارشاد ر ہے ہیں اور

ان ادوار میں بخارا و سمرقند اور ام البلاد ہرات کی خانقاہوں ، زاویوں، مدارس اور مساجد کی رونقوں کا چر چا و شہرہ چار دانگ عالم میں پھیلا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اس میں ماوراء النہر، خوارزم و سمرقند کے بعض سلاطین اور بادشاہوں کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ دسویں صدی ہجری سے لے کر آج آج تک اس کے بعد ا

سلسلہ عالیہ نقشبندیہ پر کھی جانے والی تمام کتب کا اہم و بنیادی ماخذ رشحات ہی رہی ہے۔

View full details