Al Furqan Store
Matae Qaleel / متاع قلیل
Matae Qaleel / متاع قلیل
Couldn't load pickup availability
Description
Description
متاع قلیل (خودنوشت حالات زندگی ) ڈاکٹرنذیر رانجھا - کل صفحات 416
محبی ومخلصی ڈاکٹر محمد نذیر رانجھا صاحب زید مجدہم اور خانقاہ سراجیہ کا سلسلہ مودت تقریبا نصف صدی پر محیط ہے۔ آپ ۱۹۶۹ء میں حضرت قبلہ والد صاحب نور اللہ مرقدہ کے ہاتھ پر داخل سلسلہ ہوئے اور شیخ سے محبت ، ادب ، اطاعت اور جذ بہ جاں فروشی نے خدا داد صلاحیتوں کو چار چاند لگا دیے۔ پھر یہ سلسلہ سلوک و احسان کی تحصیل تک محدود نہیں رہا، بلکہ علوم ظاہر یہ میں بھی قدم قدم پر حضرت قبلہ والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے مشاورت اور مجالست آپ کی خصوصیات میں سے ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت رانجھا صاحب کو بے پناہ کمالات سے نوازا ہے۔ تاریخ، تحقیق ، ادب ، تصوف اور اہلِ تصوف کی خدمات عالیہ کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ اور خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کندیاں کے خوشہ چین بھی ہیں۔ آج تک حضرت موصوف کو علمی، ادبی اور تاریخی تناظر میں دیکھا جاتا رہا ہے، لیکن موصوف کی خود نوشت کتاب بعنوان ” متاع قلیل نے بہت سے گم گوشوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ محترم رانجھا صاحب نے ” متاع قلیل لکھ کر جہاں اپنے لیے متاع کثیر سمیٹ لیا ہے، وہاں خانقاہ سراجیہ کے متوسلین کے لیے بھی زاد آخرت جمع کر دیا ہے۔
