{"product_id":"matae-qaleel-متاع-قلیل","title":"Matae Qaleel \/ متاع قلیل","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمتاع قلیل (خودنوشت حالات زندگی ) ڈاکٹرنذیر رانجھا - کل صفحات 416\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eمحبی ومخلصی ڈاکٹر محمد نذیر رانجھا صاحب زید مجدہم اور خانقاہ سراجیہ کا سلسلہ مودت تقریبا نصف صدی پر محیط ہے۔ آپ ۱۹۶۹ء میں حضرت قبلہ والد صاحب نور اللہ مرقدہ کے ہاتھ پر داخل سلسلہ ہوئے اور شیخ سے محبت ، ادب ، اطاعت اور جذ بہ جاں فروشی نے خدا داد صلاحیتوں کو چار چاند لگا دیے۔ پھر یہ سلسلہ سلوک و احسان کی تحصیل تک محدود نہیں رہا، بلکہ علوم ظاہر یہ میں بھی قدم قدم پر حضرت قبلہ والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے مشاورت اور مجالست آپ کی خصوصیات میں سے ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاللہ تعالیٰ نے حضرت رانجھا صاحب کو بے پناہ کمالات سے نوازا ہے۔ تاریخ، تحقیق ، ادب ، تصوف اور اہلِ تصوف کی خدمات عالیہ کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ اور خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کندیاں کے خوشہ چین بھی ہیں۔ آج تک حضرت موصوف کو علمی، ادبی اور تاریخی تناظر میں دیکھا جاتا رہا ہے، لیکن موصوف کی خود نوشت کتاب بعنوان ” متاع قلیل نے بہت سے گم گوشوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ محترم رانجھا صاحب نے ” متاع قلیل لکھ کر جہاں اپنے لیے متاع کثیر سمیٹ لیا ہے، وہاں خانقاہ سراجیہ کے متوسلین کے لیے بھی زاد آخرت جمع کر دیا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Al Furqan Store","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67605821292789,"sku":null,"price":1000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0727\/6245\/8357\/files\/MataeQaleel.webp?v=1790931757","url":"https:\/\/alfurqan.store\/products\/matae-qaleel-%d9%85%d8%aa%d8%a7%d8%b9-%d9%82%d9%84%db%8c%d9%84","provider":"Al-furqan Store","version":"1.0","type":"link"}